وفاقی حکومت نے کراچی میں بجلی چوروں کو آخری وارننگ دی ہے ۔کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے گورنر ہاؤس میں اجلاس کے بعدوفاقی وزراء راجہ پرویز اشرف،سید نوید قمراور خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی کو اپنا نظام بہتر بنانے کیلئے شہری یا صوبائی حکومت کی جو مدد چاہئے ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کی ای ایس سی حکام کو ہدایت کی ہے کہ گلشن اقبال، گلبرک اور شاہ فیصل ٹاؤن کو رول ماڈل بناکر کام کیا جائے اور وہاں 31اگست تک بجلی کا نظام درست بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ دسمبر سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ شکایتی مراکز کو اپ ڈیٹ کرکے بہتر بنایا جائے،جس کے لئے کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز پر آپریٹرز کی تعداد پندرہ سے نوے کی گئی ہے ۔ کنڈا سسٹم اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے گی؟ آپ کے خیال میں بجلی کے بحران پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
No comments:
Post a Comment